جوبائیڈن جیت بھی گئے تو 3 ماہ سے زیادہ حکومت نہیں کر سکیں گے ،ڈونلڈ ٹرمپ

159

واشنگٹن۔10اکتوبر (اے پی پی): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا ہے۔ فاکس نیوزکوایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جو بائیڈن کے جیت جانے کی صورت میں وہ 3 ماہ سے زیادہ حکومت نہیں کر سکیں گے اور اس طرح ان کی نائب کملا ہیرس امریکہ کی صدر بن جائیں گی۔ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کے سبب آئندہ انتخابات تاریخ کے سب سے زیادہ جعل سازی والے انتخابات میں سے ایک ہوں گے۔ٹرمپ کے انٹرویو سے چند گھنٹے قبل جوبائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ انتخابات کے اختتام کے بعد سپریم کورٹ میں نشستوں میں توسیع کے حوالے سے اپنا موقف سامنے لائیں گے۔