جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کی سینئر مواصلاتی ٹیم کا اعلان کر دیا ، جین ساکی کو پریس سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ

182
واشنگٹن۔12اپریل (اے پی پی):امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے طویل عرصہ سے جاری تعاون کی قدر کرتا ہے اور اس کی نظر میں ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان امریکی مفادات کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ بات وائٹ ہائوس کی ترجمان جین ساکی نے محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد کہی۔ انہوں نے یومیہ نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے طویل تعاون کی قدر کرتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ ایک خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل سمجھا ہے ، اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہاں کون سی قیادت ہے ۔ امریکی ترجمان نے صدر جو بائیڈن کی طرف سے پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو فون کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس وقت اس حوالے سے کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کے انتخاب کے بعد سے صورتحال کا معمول کے مطابق جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ پاکستان کے ساتھ ہمارے طویل ، مظبوط اور پائیدار تعلقات ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سلامتی کے حوالہ سے بھی اہم تعلقات ہیں جو نئی حکومت کے دور میں بھی جاری رہیں گے۔ واضح رہے کہ جنوری 2021 میں حلف اٹھانے والے امریکی صدر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو کوئی فون کال نہیں کی۔

واشنگٹن ۔30نومبر (اے پی پی):امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کی سینئر مواصلاتی ٹیم کا اعلان کر تے ہوئے جین ساکی کو پریس سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 41 سالہ جین ساکی نے قبل ازیں سابق صدربراک اوباماکی حکومت میں ڈائریکٹر کمیونیکیشن سمیت اہم عہدوں پر خدمات انجام دی تھیں۔امریکہ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ وائٹ ہاؤس کی سینئر مواصلاتی ٹیم میں کسی مرد کوشامل نہیں کیا گیا۔ نومنتخب صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس نے یہ اہم فیصلے 20 جنوری کی حلف برداری سے قبل کئے ہیں ۔ ایک بیان میں نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ وہائٹ ​​ہاؤس کی سینئر مواصلاتی ٹیم کے لئے صرف خواتین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی ٹیم اہلیت ، تجربہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل ہونے کے علاوہ ملک کی بہتری کے لئے بھی پُرعزم ہے۔ٹیم کی دیگر6 ارکان میں کیٹ بیڈنگ فیلڈ ڈائریکٹرکمیونیکیشن شامل ہیں ۔ انہوں نے انتخابی مہم میں جو بائیڈن کی ڈپٹی کمپین مینجر کے طور پر کام کیا ۔ ایشلے ایٹین کونائب صدر کملا ہیرس کی ڈائریکٹر مواصلات جبکہ سیمون سینڈرز کو سینئر مشیر اور چیف ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ پلی ٹوبر ڈائریکٹر وائٹ ہاؤس کی نائب جبکہ کیرین جین پیئر پرنسپل ڈپٹی پریس سیکرٹری ہوں گی۔الزبتھ الیگزینڈر خاتون اول جل بائیڈن کی ڈائریکٹر مواصلات کے طور پر خدمات انجام دیں گی ۔ کابینہ کے بیشتر عہدوں کے برعکس ان تقرریوں کے لئے سینیٹ کی منظوری کوضروری نہیں سمجھا گیا۔ واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے رواں ہفتے اہم نوعیت کی متعدد دیگر نامزدگیاں بھی عمل میں لائے جانے کی اطلاعات ہیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق سیاہ فام خاتون سسیلیا راؤس کو اقتصادی مشاورتی کونسل جبکہ انڈین امریکن نیرا ٹنڈن کو آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ کی سربراہی سونپی جا رہی ہے ۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ جو بائیڈن جینٹ یلن کو امریکی ٹریژری کی سربراہ نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے انٹیلی جنس کی پہلی خاتون سربراہ اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کی پہلی لاطینی چیف کا نام بھی لیا ہے۔