جوبلی انشورنس تیسری ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز (کل)ہو گا

169
دو رکنی قومی ٹیم ایشین سنوکر سکس ریڈ ٹیم اینڈ انڈر ۔21 مینز چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے (کل) ایران روانہ ہوگی

اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے زیر اہتمام جوبلی انشورنس تیسری ماسٹرز (40) پلس سنوکر چیمپئن شپ کا آغاز (کل) جمعرات سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، سنوکر ہال اسلام آباد میں ہو گا جس میں ملک بھر سے 18 کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ بدھ کو پی بی ایس اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 4 روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 18 کیوئسٹس حصہ لیں گے جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ سے دو کھلاڑی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے۔