جوتوں کی برآمدات میں 2018-19 ءکے پہلے گیارہ ماہ کے دوران 13 فیصد اضافہ

90

اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) ملک سے جوتوں کی برآمدات میں مالی سال 2018-19 ء کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ میں جوتوں کی برآمدات سے ملک کو 110.145 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو پیوستہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18 ءکے پہلے گیارہ ماہ میں جوتوں کی برآمدات سے ملک کو 97.457 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اس عرصے میں لیدرسے بنے جوتوں کی برآمدات میں 12.32 فیصد اضافہ جبکہ کینوس سے بنے فٹ ویئرز کی برآمدات میں 53.91 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔