سڈنی ۔6فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ انجری سے بروقت مکمل فٹنس حاصل نہ کر پانے کے باعث آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہو گئے ہیں۔ ای ایس پی این کے مطابق 35 سالہ جوش ہیزل ووڈ فٹنس مسائل کے مکمل طور پر چھٹکارہ نہیں پاسکے ہیں جس کی وجہ سے وہ میگا ایونٹ میں شرکت نہیں …
جوش ہیزل ووڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کو ایک اور بڑا دھچکا

مزید خبریں
سڈنی ۔6فروری (اے پی پی):آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ انجری سے بروقت مکمل فٹنس حاصل نہ کر پانے کے باعث آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہو گئے ہیں۔ ای ایس پی این کے مطابق 35 سالہ جوش ہیزل ووڈ فٹنس مسائل کے مکمل طور پر چھٹکارہ نہیں پاسکے ہیں جس کی وجہ سے وہ میگا ایونٹ میں شرکت نہیں کرپائیں گے، یہ میگا ایونٹ بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔
آسٹریلوی سلیکٹر ٹونی ڈوڈی مائیڈ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کو امید تھی کہ ہیزل ووڈ سپر ایٹ مرحلے تک فٹ ہو جائیں گے، تاہم تازہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کی واپسی میں مزید وقت درکار ہے اور بحالی کے عمل کو تیز کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ٹونی ڈوڈی مائیڈ کے مطابق ہمیں امید تھی کہ جوش سپر ایٹ مرحلے تک میچ فٹ ہو جائیں گے، لیکن تازہ صورتحال میں ایسا ممکن نظر نہیں آ رہا۔
ان کے ری ہیب پروگرام میں تیزی لانا بہت زیادہ رسک ہوگا، اس لیے ہم نے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا نے فوری طور پر کسی متبادل کھلاڑی کے اعلان سے گریز کیا ہے۔ سلیکٹرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی میچز کے لیے سکواڈ متوازن ہے اور حالات و ضروریات کو دیکھتے ہوئے بعد میں کسی ممکنہ متبادل پر غور کیا جائے گا۔جوش ہیزل ووڈ سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کرنے والے تھے اور وہ ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہو رہے تھے۔
انہوں نے آخری بار اکتوبر 2025 میں بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی تھی۔ یہ انجری دراصل ہیمسٹرنگ سٹرین کی بحالی کے دوران سامنے آئی، جس کے باعث وہ ایشز سیریز کے آغاز سے بھی باہر ہو گئے تھے اور مکمل سیریز مس کر گئے۔یہ خبر آسٹریلیا کے لیے اس لیے بھی بڑا دھچکا ہے کیونکہ ٹیم پہلے ہی اپنے سٹار فاسٹ بولر اور ٹیسٹ و ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کے بغیر ورلڈ کپ کھیل رہی ہے، جو کمر کی انجری کے باعث مکمل طور پر فٹ نہیں ہو سکے۔
کمنز نے حالیہ مہینوں میں محدود کرکٹ کھیلی، جن میں ایشز کا صرف ایڈیلیڈ ٹیسٹ شامل ہے۔تاہم فٹنس کے محاذ پر کچھ مثبت خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ ناتھن ایلس اور ٹِم ڈیوڈ گروپ مرحلے کے لیے دستیاب ہونے کے قریب ہیں، جبکہ سپنر ایڈم زیمپا سے توقع ہے کہ وہ کولمبو میں افتتاحی میچ کے لیے فٹ ہوں گے۔آسٹریلیا کی تیاریوں کو اس وقت بھی جزوی دھچکا لگا جب نیدرلینڈز کے خلاف پریکٹس میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا، تاہم ٹیم کے پاس اپنے پہلے گروپ میچ سے قبل 6 دن کی تیاری کا وقت موجود ہے۔
آسٹریلیا اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ٹی ٹونٹی کپتان مچل مارش نے بڑے ناموں کی عدم موجودگی کے باوجود بولنگ اٹیک پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں ٹیم نے سکواڈ میں گہرائی پیدا کی ہے اور متبادل کھلاڑی بڑے مقابلوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ مارش کے مطابق ہم گزشتہ 18 ماہ میں دنیا کی سب سے مستقل ٹیموں میں شامل رہے ہیں۔ حالات مختلف ہوں گے، مگر ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو دنیا بھر میں ہر طرح کے کنڈیشنز میں کھیل چکے ہیں۔ ہم اس چیلنج کے لیے پُراعتماد ہیں۔








