جولائی اور اگست کے دوران تیل کی درآمدات میں 35 فیصد اضافہ

82
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست کے دوران تیل کی درآمدات میں 35 فیصد یعنی 2.03 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران مجموعی ملکی درآمدات میں تیل کی درآمدات کا حصہ 21 فیصد رہا ہے۔