راولپنڈی۔12جنوری (اے پی پی):مشیر تجارت و سرمایہ کاری رزاق دائود نے کہاہے کہ جولائی تا دسمبر ایکسپورٹس اعدادو شمار کافی حوصلہ افزاءہیں اور پندرہ ارب ڈالر سے زاءد کی برآمدات ہوئی ہیں،ازبکستان کے ساتھ ٹی آئی آر ایگریمنٹ ہو چکا ہے اب ازبکستان سے ٹرک براہ راست پاکستان پہنچ سکیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام انٹرنیشنل چیمبرز سمٹ 2022کے موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے چیمبرز صدور سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت فروغ دے ہی اقتصادی ترقی مستحکم کی جاسکتی ہے، سنٹرل ایشاء اہم مارکیٹ ہے،ہماری ایکسپورٹس میں ٹیکسٹائل کا شیئر 60فیصد ہے ہمیں باقی شعبوں خاص طور پر فارما سوٹیکل، ایگری پروڈکٹس انجنیئرنگ،اور آئی ٹی پر بھی توجہ دے کر ان کا ملکی ایکسپورٹ میں شیئر بڑھانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ چیمبرز صدور کانفرنس کا انعقاد پر راولپنڈی چیمبر مبارکباد کا مستحق ہے اب یہ ایک ریگولر ایونٹ بن چکا ہے۔منی بجٹ پر تاجروں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی کے لیے تجاویز فروری کے پہلے ہفتے تک بھیج دیں۔