اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2016-17ءمیں جولائی تا مارچ گڈز اینڈ سروسز کے شعبہ سے 1019.537 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق قومی خزانے میں ٹیکس جمع کروانے کے حوالے سے گڈز اینڈ سروسزکا شعبہ سر فہرست رہا ہے جبکہ براہ راست ٹیک وصولیوں کے تحت 892.29 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران بین الاقوامی تجارت سے 343.371 ارب روپے جبکہ دیگر متفرق شعبہ جات سے ٹیکس وصولیوں کا حجم 423.133 رب روپے اور پراپرٹی کے شعبہ سے 6.015 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے گئے۔