جولائی سے ستمبر تک کے پہلے نصف میں ملک میں مون سون کی بارشیں معمول کے مطابق ہونگی محکمہ موسمیات

132

اسلام آباد ۔ 18 جون(اے پی پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک کے پہلے نصف میں ملک میں مون سون کی بارشیں معمول کے مطابق ہونگی ۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ آل نینو سدرن اوسیلیشن اور انڈین اوشن ڈائی پول کے ماڈلوں کی وجہ سے غیر یقینی خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے تاہم ان تمام ماڈلوں سے مون سون کے سیزن میں ایک نیوٹرل فیز کی تصدیق ہو رہی ہے