جولائی سے لیکرنومبر 2020 تک کی مدت میں ملک میں تجارت کے شعبہ میں 4.3 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری

53

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):ملک میں تجارت کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں رواں مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈ کے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبر 2020 تک کی مدت میں ملک میں تجارت کے شعبہ میں 4.3 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں تجارت کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 10.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔نومبر2020 میں ملک میں تجارت کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 3.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔مالی سال 2019-20 میں ملک میں تجارت کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 32.7 ملین ڈالر جبکہ مالی سال 2018-19 میں 76.3 ملین ڈالررہاتھا۔