جولائی کے دوران اشیائے خوراک کی درآمدات میں نمایاں اضافہ

89
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2017 ءمیں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 43.15فیصد اضافہ ہواہے۔اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ میں فوڈ گروپ میں شامل اشیاءکی درآمدات کا حجم 534.693ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 373.512ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اعداد وشمار کے مطابق جن اشیاءکی امپورٹ میں اضافہ ہواہے ان میں خشک میوہ جات،نٹس،چائے،مصالحہ جات،سویابین اورپام آئل شامل ہیں۔