اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):جولائی 2023 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 2ارب ڈالر کےترسیلات زر بھجوائیں ۔
جمعرات کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں جولائی 2023 میں 2 ارب ڈالر موصول ہوئے۔جولائی 2023 میں کارکنوں کی ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیاد پر7.3 فیصد اور سال بسال بنیاد پر 19.3 فیصد کمی آئی۔
جولائی 2023 میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ذرائع میں بالترتیب سعودی عرب (486.7 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (315.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (305.7 ملین ڈالر)اور امریکہ (238.1 ملین ڈالر) شامل ہیں۔