اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):جولائی2024 کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 5فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 10.3 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ جولائی 2023میں گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 9.8 ارب روپے رہا تھا ۔
اس طرح جولائی 2023 کے مقابلہ میں جولائی 2024 کے دوران گوشت اور گوشت سے تیار کی جانے والی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 0.5 ارب روپے یعنی 4.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔