اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20ءکے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران ہالینڈ کو کی جانیوالی برآمدات کے حجم میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال2017-18ءکے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران ہالینڈ کو کی جانیوالی برآمدات کا حجم 66.86 ملین ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال 2019-20ءکے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران ہالینڈ کو کی جانیوالی برآمدات 91.08ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔اس طرح گزشتہ جولائی 2018ءکے مقابلہ میں جولائی 2019ءکے دوران ہالینڈ کو کی جانیوالی برآمدات میں 24.22 ملین ڈالر یعنی 36 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔