جولائی 2018ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 1.4 فیصد کی کمی

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 1.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران شعبہ کی برآمدات 405 ملین ڈالر رہی ہیں۔ پی بی ایس کے مطابق خدمات کا شعبہ کسی بھی معیشت کی ترقی میں اہم کردار کا حامل شعبہ ہے اور مالی سال …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 1.4 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران شعبہ کی برآمدات 405 ملین ڈالر رہی ہیں۔ پی بی ایس کے مطابق خدمات کا شعبہ کسی بھی معیشت کی ترقی میں اہم کردار کا حامل شعبہ ہے اور مالی سال 2005-06ءکے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں شعبہ کا حصہ 56 فیصد تھا جو مالی سال 2017-18ءکے دوران 59 فیصد تک بڑھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دوسری جانب جولائی 2018ءکے خدمات کے شعبہ کی درآمدات 902.78 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جو جولائی 2017ءکے دوران 890.37 ملین ڈالر رہی تھیں۔ اس طرح جولائی 2017ءکے مقابلہ میں جولائی 2018ءکے دوران خدمات کی درآمدات میں 1.39 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔