اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 13.58 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 497.6 مین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جولائی 2017ءکے دوران شعبہ کا تجارتی خسارہ 575 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جولائی 2017ءکے مقابلہ …
جولائی 2018ءکے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 13.58 فیصد کی کمی
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 13.58 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 497.6 مین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جولائی 2017ءکے دوران شعبہ کا تجارتی خسارہ 575 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جولائی 2017ءکے مقابلہ میں جولائی 2018ءکے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 77.4 ملین ڈالر یعنی 13.58 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔









