جولائی 2018ءکے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 36.49 فیصد کی کمی

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 36.49 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات 26.007 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ جولائی 2017ءکے دوران درآمدات کا حجم 40.947 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح جولائی 2017ءکے مقابلہ میں جولائی …

اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) جولائی 2018ءکے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی ملکی درآمدات میں 36.49 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018ءکے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات 26.007 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ جولائی 2017ءکے دوران درآمدات کا حجم 40.947 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح جولائی 2017ءکے مقابلہ میں جولائی 2018ءکے دوران ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 14.94 ملین ڈالر یعنی 36 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق جولائی 2017ءکے مقابلہ میں جولائی 2018ءکے دوران تعمیراتی مشینری کی درآمدات میں 1.28 فیصد کے اضافہ سے درآمدات کا حجم 39.065 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 39.565 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔