اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ جولائی 2020ءمیں پورٹ قاسم اتھارٹی نے 4.8ملین ٹن کارگو پورٹ پر ہینڈل کیا جو جولائی 2019کے مقابلہ میں 9.08فیصد زیادہ ہے ۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پرجاری اپنے ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ حیرت انگیز طور پر یہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی تاریخ میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ ہینڈل کیے جانیوالا کارگو ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اب معیشت واپس سنبھل رہی ہے ، کاروبار میں وزیر اعظم عمران خان اور معاشی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا جارہا ہے ۔