برسبین۔3جنوری (اے پی پی):جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول پر مشتمل برطانوی ٹینس جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔ انگلینڈ کے جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں کروشیا کے ٹینس کھلاڑی نکولا مکٹک اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس کو …
جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول برسبین انٹرنیشنل ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل
برسبین۔3جنوری (اے پی پی):جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول پر مشتمل برطانوی ٹینس جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔
انگلینڈ کے جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں کروشیا کے ٹینس کھلاڑی نکولا مکٹک اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس کو شکست دے کر ٹاپ فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اے ٹی پی برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
جمعہ کو کھیلے گئے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں جولین کیش اور لائیڈ گلاسپول پر مشتمل برطانوی ٹینس جوڑی نے کروشیا کے ٹینس کھلاڑی نکولا مکٹک اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس کو 6-4، 3-6 اور 8-10سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔









