26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںجونیئرایشیاءہاکی کپ کے بعد سلطان اذلان شاہ کپ بھی ملتوی

جونیئرایشیاءہاکی کپ کے بعد سلطان اذلان شاہ کپ بھی ملتوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):جونیئرایشیاءہاکی کپ کے بعد سلطان اذلان شاہ کپ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے.تفصیلات کے مطابق ملائیشین ہاکی کنفڈریشن کے آٹھویں ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اور خطے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی صورتحال کے تناظر میں کھلاڑیوں اور کھیل کی صحتمندانہ سرگرمیوں کو متاثر ہونے کے بچانے کے لئے سلطان ازلان شاہ کپ ملتوی کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیاہے.

اجلاس میں اس سال اذلان شاہ ہاکی کپ نہ کرانے اور اس کو آئندہ سال اپریل میں منعقد کرانے پر اتفاق ہوا ہے۔واضع رہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام سینئر و جونیئر کھلاڑیوں کو وقتاً فوقتاً مکمل ایس او پیز کیساتھ انفرادی طور پر کوچنگ و فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے انفرادی طور پر کوچنگ اسٹاف کی جانب سے بھرپور توجہ دی جارہی ہے.

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=252520

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں