جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (کل) شروع ہوگا

106
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی اور سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کی مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (کل) منگل سے شروع ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 21 سے 30 جنوری 2021 تک ڈھاکہ / بنگلہ دیش میں کھیلا جا ئے گا اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی ہاکی جونیئر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کو جدید سائنسی تکنیک سیکھانے کے لئے قومی ہاکی جونیئر کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس ٹریننگ کیمپ 22 ستمبر سے آرمی فزیکل فٹنس سکول ٹوبی کیمپ ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 22 ستمبر 2020 کو کیمپ کمانڈنٹ دانش کلیم کو رپورٹ کریں۔ آفیشلز میں دانش کلیم ہیڈ کوچ، رانا ظہیر احمد بابر کوچ، محمد عمران کوچ، مدثر علی خان کوچ، زاہد افضل کوچ، ابوزر عمراو ویڈیو تجزیہ، محمد عابد امین فزیکل ٹرینر شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیئرمین برائے سلیکشن کمیٹی منظور جونیئر کی سفارش پر صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئرر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایت پر 35 کھلاڑیوں کو کیمپ کی منظوری دی جن میں فل بیک ارباز احمد ، سمیع اللہ خان، عثمان بشیر، محمد عثمان، ریحان بٹ، احتشام اسلم، ہالف بیک معین شکیل، عقیل احمد، رضوان علی، اسامہ، آصف حنیف ، محب اللہ ، محمد عبد اللہ ، حسنین بابر ، قیصر، عبدالباسط فارورڈز رومان خان، غضنفر علی، حماد انجم، محسن خان، زین اعجاز، علی عزیز، عدیل لطیف، مرتضیٰ یعقوب، محمد فہد، افراز، عبدل منان، عمیر ستار، ارشد لیاقت، وقار علی، رانا وحید، محمد بلاول، تقی الحسن، شازیب خان، حماد ایاز شامل ہیں۔