37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںجونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کےلئے قومی ہاکی ٹیم کا دورہ یورپ...

جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کےلئے قومی ہاکی ٹیم کا دورہ یورپ اہم ثابت ہوگا، طاہر زمان

- Advertisement -

لاہور۔27 جون(اے پی پی ) قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا ہے کہ رواں سال دسمبر میں بھارت کے شہر لکھنو میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا دورہ یورپ بہت اہم ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ دورہ یورپ سے نہ صرف کھلاڑیوں کو تجربہ ملے گا بلکہ ان میں اعتماد بھی پید ا ہوگا۔ دورہ یورپ کے لئے قومی جونیئر ٹیم کا آئندہ چند روز میں اعلان ہوگا۔ ٹیم 12جولائی کو جرمنی روانہ ہوگی جہاں وہ 21-24 جولائی کو ہین اوور میں ہونے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، جرمنی، ہالینڈ اور بیلجیئم شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے پہلے قومی جونیئر ہاکی ٹیم ہالینڈ کی انڈر 21 ٹیم کے خلاف 14اور15جولائی کو میچز کھیلے گی پھر 17 ، 18 اور 19 جولائی کو جرمنی کے کلبوں کے خلاف میچز کھیلے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=10132

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں