بھوبنیشور۔23نومبر (اے پی پی):جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ (کل) بدھ کو جرمنی کے خلاف کھیلے گا۔ ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام 12 واں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ بھارت کے شہر بھوبنیشور میں شروع ہو رہا ہے۔ پاکستانی ٹیم گروپ ڈی میں ارجنٹائن، مصر اور جرمنی کے ساتھ شامل ہے۔
قومی جونیئر ٹیم اپنی مہم کا آغاز (کل) بدھ سے جرمنی کے خلاف میچ سے کرے گی۔ پاکستانی ٹیم اپنے پہلے پریکٹس میچ میں چلی کو 0-3 اور دوسرے پریکٹس میچ میں کینیڈا کو 0-1 سے شکست دے چکی ہے۔ پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ 27 نومبر کو مصر جبکہ تیسرا اور آخری گروپ میچ 28 نومبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا۔