- Advertisement -
لکھنﺅ ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بیلجیئم نے مصر کو 4-0 سے ہرا دیا، ارجنٹائن اور آسٹریا کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ تفصیلات کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے بھارت کے شہر لکھنﺅ میں جاری ہیں، گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں بیلجیئم نے مصر کو آﺅٹ کلاس کر دیا اور 4-0 سے کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم کی طرف سے فلپ سمار، ہینری ریس، الیگزینڈر وان اور ایلیکس لیمیئر نے گول سکور کئے۔ ارجنٹائن اور آسٹریا کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32927
- Advertisement -