جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں (کل) مزید چار میچ کھیلے جائیں گے

102

لکھنﺅ ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں (کل) اتوار کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا، بھارت کے شہر لکھنﺅ میں جاری ایونٹ میں پہلا میچ دفاعی چیمپئن جرمنی اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں بیلجیئم اور ہالینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، تیسرا میچ ملائیشیا اور مصر کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے میچ میں سپین اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔