جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی ساتویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو 3-6 سے شکست دیدی

185
Argentina beat Pakistan 3-6

کوالالمپور۔16دسمبر (اے پی پی):جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی ساتویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو 3-6 سے شکست دے دی ، پاکستان کے ارباز احمد کی ہیٹ ٹرک رائیگاں گئی ،

میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا سفر آٹھویں پوزیشن پر اختتام پذیر ہوا۔پانچویں پوزیشن کے میچ میں نیدرلینڈز نے آسٹریلیا کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی ۔ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہیں ،

گزشتہ روز کھیلے گئے۔ ساتویں پوزیشن کے میچ میں ارجنٹائن نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 سے ہرا دیا ، فاتح ٹیم کی جانب سے تھامس نے دو جبکہ رومیرو ، بوٹسٹا ، اگناشیو اور جیوان نے ایک ، ایک گول کیا ، پاکستان کی جانب سے تینوں گول ارباز احمد نے سکور کیے ، پانچویں پوزیشن کے میچ میں نیدرلینڈز نے آسٹریلیا کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 شکست دی ۔