26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںجونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

- Advertisement -

کوالالمپور۔10دسمبر (اے پی پی):جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ، پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا ، فرانس، سپین ، نیدرلینڈز ، جرمنی اور ارجنٹائن نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ، ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہیں ، ٹورنامنٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ 12 دسمبر بروز منگل سے شروع ہو گا ۔

پہلا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی ، تیسرا کوارٹر فائنل آسٹریلیا اور فرانس کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں پاکستان اور اسپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 14 دسمبر جبکہ فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں