اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ملائشیا کے شہر کوالمپور میں 5 سے 16 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں قومی ہاکی ٹیم شرکت کرے گی۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 دسمبر کو نیدرلینڈ ،دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجئم کے خلاف کھیلے گی۔