ساﺅتھمنٹن ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) جونی بیئرسٹو کی ناقابل شکست سنچری اور جیسن روئے کی شاندار بلے بازی کی بدولت انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 4-0 سے اپنے نام کر لی، فاتح ٹیم نے 289 رنز کا ہدف 38 اوورز میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، بیئرسٹو اور جیسن روئے نے ٹیم کو 156 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے اس کی جیت کی بنیاد رکھی، جیسن روئے 96 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے تو بیئرسٹو نے جوروٹ کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ میں 138 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، بیئرسٹو 141 اور روٹ 46 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، بیئرسٹو میچ اور معین علی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔