اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بدل رہا ہے پاکستان،جون 2020ءمیں 2.46 بلین ڈالرز کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، یہ ایک ماہ میں اب تک کا بلند ترین اضافہ ہے۔ منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری درسگاہوں میں قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی تعلیم لازمی قرار دی گئی جبکہ احساس ایمرجنسی کیش کے ذریعے1کروڑ 26 لاکھ 40 ہزار افراد میں 153 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے۔