پیرس ۔ 17 جولائی (اے پی پی) یورپی یونین نے کہا ہے کہ جون کے دوران برطانیہ میں نئی کاروں کی فروخت میں کمی ہوئی جس کی وجہ یورپی یونین سے انخلاءکے اثرات ہیں۔ تنظیم کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق جون کے دوران برطانیہ میں نئی کاروں کی رجسٹریشن میں 0.8 فیصد کمی ہوئی جو کہ رواں سال کی دوران ہونے والی پہلی کمی ہے۔سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں نئی کاروں کی فروخت میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا جوکہ دیگر بڑے یورپی ملکوں میں کاروں کی فروخت کے نصف سے بھی کم اور یورپی بلاک کی شرح 9.4 فیصد سے کہیں کم ہے۔