اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی)جون 2015ءکے مقابلہ میں جون 2016ءکے دوران خام پٹرولیم کی ملکی درآمدات میں 23 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جون 2015ءکے دوران کروڈ پٹرولیم کی ملکی درآمدات کا حجم 20.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جون 2016ءکے دوران کروڈ پٹرولیم کی قومی درآمدات کا حجم 15.7ملین ڈالر تک کم ہوگیا ۔ اس طرح جون 2015ءکے مقابلہ میں جون 2016ءکے دوران کروڈ پٹرولیم کی ملکی درآمدات میں 23 فیصد کی کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت سے قومی خزانے پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے ۔