جون کے دوران سویا بین آئل کی درآمد میں 1.3 فیصد کمی ہوئی،چین

214

بیجنگ ۔ 17 جولائی (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ جون کے دوران سویا بین آئل کی درآمد میں 1.3 فیصد کمی ہوئی۔محکمہ کسٹم کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جون کے دوران 7.56 ملین ٹن سویابین آئل درآمد کیا گیا جو مئی کی نسبت 1.3 فیصد جبکہ جون 2015 ءکی نسبت 6.6 فیصد کم ہے جس کی وجہ بندرگاہوں پر اس کی ان لوڈنگ میں سست رفتاری ہے۔