- Advertisement -
بیجنگ ۔ 16 جولائی (اے پی پی) جون کے دوران چین کی سویا بین کی درآمد میں 20 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کرشرز کے پاس اس کا وسیع تر ذخیرہ اور ٹیکسوں کی شرح میں تبدیلی ہے۔محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق جون کے دوران7.69 ملین ٹن سویابین درآمد کی گئی جو کہ مئی کی درآمد 9.59 ملین ٹن سے 20 فیصد کم ہے۔تاہم یہ مقدار جون 2016 ءمیں درآمد ہونے والی سویابین سے 1.7 فیصد زیادہ رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے جون کے دوران سویابین کی کل درآمد 44.81 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کی نسبت 14.2 فیصد زیادہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=62545
- Advertisement -