9.9 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومقومی خبریںجوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے ججز کے انتخاب اور تقرری کے معیار...

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے ججز کے انتخاب اور تقرری کے معیار کی ڈرافٹنگ کے لئے 6رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے ججز کے انتخاب اور تقرری کے معیار کی ڈرافٹنگ کے لئے 6رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے عبوری سیکرٹری کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین کی 28فروری کو تین میٹنگز کی روشنی میں اسلامی جمہوری پاکستان کے آئین کی شق 4کے آرٹیکل 175Aکے تحت ججز کی تقرری اور آرٹیکل 191Aاور 202Aکے تحت آئینی بنچز کے ججز کے انتخاب کے معیار کی ڈرافٹنگ کے لئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 6رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے

- Advertisement -

جس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ، سینیٹر فاروق حامد نائیک (ٹریژری بنچز )، سینیٹر سید علی ظفر ( اپوزیشن بنچز ) احسن بھون( نمائندہ بار )، نیاز احمد خان (عبوری سیکرٹری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ) شامل ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568302

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں