34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومقومی خبریںجوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس اعجاز سواتی کی بطور چیف جسٹس...

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس اعجاز سواتی کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ باضابطہ نامزدگی کر دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس اعجاز سواتی کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ باضابطہ نامزدگی کر دی۔پیر کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی نامزدگی کیلئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس پیر کو دن دو بجے سپریم کورٹ کانفرنس روم میں ہوا۔

اس موقع پر جوڈیشل کمیشن نے کثرت رائے سے بلوچستان ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس اعجاز سواتی کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نامزدگی کی باضابطہ منظوری دی ۔واضح رہے کہ قبل ازیں جسٹس اعجاز سواتی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598839

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں