جوکووچ اور اینڈی مرے اٹالین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

روم ۔ 15 مئی (اے پی پی) نوویک جوکووچ اور اینڈی مرے نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی نمبر دو برطانیہ کے اینڈی مرے نے فرانس کے لوکاس پوئل کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 6-1 رہا۔