- Advertisement -
میکسیکو سٹی ۔ 02 مارچ (اے پی پی) سربیا کے نامور ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹرفائنل میں داخل ہو گئے۔ میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز 32 راﺅنڈ میچز میں سربین سٹار جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو کو 4-6، 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں اسپینش سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے اٹلی کے پاﺅلو لورنزی کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=44687
- Advertisement -