جوکووچ نے ریکارڈ ساتویں مرتبہ آسٹریلین اوپن مینز سنگل ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

71
نوویک جوکووچ ویکسی نیشن نہ کروانے کی وجہ سے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے

میلبورن۔ 27 جنوری (اے پی پی)عالمی نمبر ایک سربین سٹار نوویک جوکووچ نے ساتویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگل ٹائٹل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں رافیل نڈال کو شکست دے کر کیریئر کا 15واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، اس کے ساتھ ہی جوکووچ زیادہ گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے پیٹ سمپراس کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا جنہوں نے 14 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیت رکھے تھے، زیادہ گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کا عالمی اعزاز راجر فیڈرر کو حاصل ہے جنہوں نے 20 ٹائٹلز اپنے نام کر رکھے ہیں، نڈال 17 ٹائٹلز جیت کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔