اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جوھر ٹائون لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت کی پاکستان مخالف سپانسر دہشت گردی سے جڑےہیں،اداروں کی بہتر کوآرڈینیشن سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے،عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف اداروں کو متحرک کرنا ہوگا۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ اپنی ٹیم کو جوھر ٹائون دھماکے پر قوم کوآگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی،شواہد کا پتہ لگانے پر پنجاب پولیس کے محکمہ انسدد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کی مستعدی اور کارکردگی قابل تعریف ہے،سول اور عسکری اداروں کا باہمی تعاون قابل ستائش ہے،یہ کو آرڈینیشن دہشت گردوں کی شناخت اور عالمی سطح پر ان کے رابطوں کو بے نقاب کرنے میں کامیاب رہی،لاہور دھماکے کے تانے بانے بھی پاکستان مخالف دہشت گرد نیٹ ورک سے جڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشت گردوں کے خلاف اداروں کو متحرک کرنا ہوگا۔