24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںجوہرآباد،ضلع ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے...

جوہرآباد،ضلع ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے متعلق اہم اجلاس

- Advertisement -

جوہرآباد۔11 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، گورنمنٹ کالج کے پرنسپل، ٹیکنیکل کالج کے سربراہ، جی ٹی ٹی آئی کے سربراہ، اریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی انتظامیہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تعلیمی معیار میں بہتری، جدید سہولیات کی فراہمی اور طلبہ کے مسائل کے حل سمیت انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے اور طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے مربوط حکمتِ عملی اختیار کی جائے۔ انہوں نےکہاکہ طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے ۔ انہوں نےکہاکہ وقت کی اہم ضرورت طلباء و طالبات کی تربیت پر توجہ دی جائے اسی نوجوان نسل نے آنے والے دور میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے یہ نسل ملک پاکستان کا اثاثہ ہے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں