جوہرآباد۔ 07 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب کی سکیم "لائیو سٹاک کارڈ”کے تحت رجسٹرڈ فارمرز کو لائیوسٹاک کارڈ تقسیم کیلئے تقریب ڈسٹرکٹ ایگریکلچر کے آفس جوہرآباد میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی سابق سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی تھے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ارشد لطیف ارشد،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر وسیم عباس نے شرکت کی۔ سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نےرجسٹرڈ فارمرز کو لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کیے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ارشد لطیف ارشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اس سکیم کے تحت حکومت پنجاب بلاسود قر ضہ دے رہی ہے تاکہ ضلع میں گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے اور کسان زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کر سکیں اور کسان فارمنگ کی طرف راغب ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح کارڈ کی تقسیم کایہ سلسلہ دوسری تحصیلوں تک بڑھا یا جارہا ہے۔