جوہر آباد۔ 28 ستمبر (اے پی پی):پل دریائے جہلم خوشاب کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا ،دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
ہرنولی ضلع میانوالی کے رہائشی دونوں افراد 55سالہ محمد فقیر اور 42سالہ رستم موٹر سا ئیکل پر جا ر ہے کہ دریاجہلم پل کے قریب عقب سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر دم توڑ گئے ۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو نے لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب منتقل کردیں۔
ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔دوسری جانب تھانہ خوشاب پولیس نے فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔