جوہرآباد۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):جوہرآبادمیں 5 دن قبل ہونے والے قتل کا بدلہ لینے کے لیئے مقتول پارٹی نے ملزم کے بھائی کو قتل کر دیا۔ پانچ یوم قبل نواحی قصبہ بولا میں ایک شخص محمداقبال بھوڈ کو ملزم محمدعمران اعوان قتل کر کے فرار ہوگیا اور ابھی قتل کےمقدمہ میں پیش نہ ہواتھا۔
نامعلوم افرانےفائرنگ کرکےمحمداقبال بھوڈکےقتل کےملزم محمدعمران کےبھائی محمدعرفان اعوان کوقتل کردیا۔ پولیس تھانہ صدر جوہرآباد نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآبادپہنچا دی اور تفتیش شروع کر دی ہے۔