جوہرآباد ،ٹریفک حادثات ، کمسن بچے سمیت 3افراد شدید زخمی

88

جوہرأباد 05 نومبر (اے پی پی):جوہرآباد میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں کمسن بچے سمیت 3افراد شدید زخمی ہو گئے، تینوں زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا ، عظمت کالونی جوہر آباد میں موٹر سائیکل اور رکشے کے تصادم میں دو افراد 7سالہ اسد ولد اقبال اور35سالہ ایوب شاہ ولد منظور شاہ زخمی ہوئے ،گرڈ سٹیشن قائد آباد کے قریب وزنی ٹرک کی سڑک کے کنارے کھڑے ہوئے مٹھہ ٹوانہ سٹیشن کے رہائشی 30سالہ ثاقب ولد اکبر کو ٹکر جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔