جوہرأباد ،وزیراعلی پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 59 جوڑوں کی اجتماعی شادی

76
Chief Minister of Punjab
Chief Minister of Punjab

جوہرأباد22 جنوری (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت ضلع خوشاب کے59 جوڑوں کی جوہراباد میرج ھال میں اجتماعی شادی کی پر وقار تقریب ہوئی ۔وزیراعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت ضلع خوشاب کی تاریخ مین پہلی مرتبہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام حکومتی مالی معاونت سے ضلع بھر کے 59 جوڑوں کی اجتماعی شادی تقریب ہوئی ۔تقریب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی نمائندگی ملک شاکر بشیر اعوان ایم۔این اے نے کی ۔

تقریب میں کمشنر سرگودھا ملک اورنگزیب اعوان، ار پی او ڈاکٹر محمدشہزاد اصف خان ،ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم فروا عامر ضلعی صدر ملم لیگ ن ڈاکٹر غوث محد خان نیازی، سابق ایم۔پی اے کرم الہی ندیال سمیت مختلف شعبہ ھاے زندگی سےتعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ھو یے ملک شاکر بشیر اعوان ایم۔این اے نے کہا کہ حکومت پنجاب کی مالی معاونت سے یتیم، غریب و مستحق بچیوں کی شادی وزیر اعلی پنجاب کا احسن اقدام ہے۔

حکومت پنجاب کا دھی رانی پروگرام اسلامی فلاحی ریاست کا عکاس ہے۔پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 59جوڑوں میں 1،1 لاکھ روپے سلامی اور 2 لاکھ کے 13 آئٹمز پر مشتمل تحائف جن مین قران مجید سمیت گھریلو استعمال کا ضروری سامان شامل ہے دے کر رخصت کیاجار ہ ہے۔