جوہرآباد،دو موٹر سائیکلوں میں تصادم،دو افراد جاں بحق ،دو شدید زخمی

62
تھرپارکر کے نواحی گاؤں کویا میں ایک گھر سے پانچ لاشیں برآمد

جوہرآباد۔ 27 نومبر (اے پی پی):جوہرآباد،کٹھ سگھرال راولپنڈی روڑپردو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کےمطابق جنجوعہ پٹرولیم کٹھہ سگھرال کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں آمنے سامنے سے ایک دوسرے سے ٹکر ا گئے جس کے نتیجے میں موٹرسائیکلوں پرسوار دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

حادثہ کے بعد چاروں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا تاہم دو زخمی اللہ بخش اور محمد ذیشان جن کا تعلق کٹھ سگھرال سے تھا دم توڑ گئے جبکہ شدید زخمی عامرعباس اور ناصر عباس جن کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد سے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔