جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق اشیائ، ٹیکنالوجیز مواد اور سازوسامان اور ان کی فراہمی کے نظام کے بارے میں برآمدی کنٹرول کے نفاذ کو تقویت دینے کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام۔ پاکستان کسٹمز اور سرحدی انتظام و انصرام کے حامل دیگر اداروں کے نمائندوں نے ورکشاپ میں شرکت کی، دفتر خارجہ کا بیان

130

اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) جوہری اور حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق اشیائ، ٹیکنالوجیز مواد اور سازوسامان اور ان کی فراہمی کے نظام (ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ 2004ئ) کے بارے میں برآمدی کنٹرول کے نفاذ کو تقویت دینے اور عملدرآمدی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے سٹرٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن میں سراغ لگانے والے آلات کے استعمال اور ان کی دیکھ بھال کے بارے میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ بدھ کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کسٹمز اور سرحدی انتظام و انصرام کے حامل دیگر اداروں کے نمائندوں نے گذشتہ روز ہونے والی ورکشاپ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ممنوعہ اشیاءکا سراغ لگانے والی کٹس، دستی سامان کا پتہ چلانے والے ڈیٹیکٹرز اور شخصی تابکاری ڈیٹیکٹرز سمیت سراغ لگانے والے آلات بھی متعلقہ محکموں اور اداروں کی طرف سے تنصیب کیلئے حوالے کئے گئے۔