جوہری طریقہ کار سے بجلی کا حصول صاف شفاف،سستا اور آلودگی سے پاک ہے،ڈاکٹر ثمر مبارک مند

143

اسلام آباد ۔ 29 دسمبر (اے پی پی)ممتاز جوہری سانسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ جوہری طریقہ کار سے بجلی کا حصول صاف شفاف،سستا اور آلودگی سے پاک ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے میانوالی میں چشمہ تھری کا افتتاح کیا گیا ہے جس سے 340 میگاواٹ بجلی حاصل کی جاسکے گی جس کی تکمیل سے ملک سے لوڈ شیڈنگ کی لعنت کے خاتمے کے لیے سفر کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان اور چین کے درمیان سول نیوکلئیر ٹیکنالوجی میں قریبی تعاون کا عکاس ہے