جوہری عدم پھیلائو کے حامی ہیں، کسی طاقت کا مظاہرہ حقائق تبدیل نہیں کرسکتا،ایران

34
President Masoud Al-Badzikian
President Masoud Al-Badzikian

تہران ۔12جون (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے لیے کوشش نہیں کررہا،ایٹمی عدم پھیلائو کا حامی ہے، طاقت کا مظاہرہ حقائق کو تبدیل نہیں کرسکے گا۔العربیہ کے مطابق یہ بات ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کا حصول نہیں چاہتا، دشمن اس پر حملہ کرنے کے لیے اندرونی کشمکش کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ایسی کوششوں کو ناکام بنادیں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ زبردست طاقت کا خطرہ حقائق کو تبدیل نہیں کرے گا،امریکی عسکریت پسندی صرف عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے الزام لگایا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں ،تاہم ایرانی صدر نے وضاحت کی کہ تہران جوہری ہتھیاروں کے لیے کوشش نہیں کررہا، امریکا اور یورپ کے ساتھ بات تو جاری ہے لیکن ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے۔